1
0
Tuesday 13 Oct 2020 09:37

جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور، اربعین حسینیؑ سے غیر مسلم رہنماوں کا خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں اربعین حسینیؑ کی مناسبت سے پاکستان بھر کی ماتمی سنگتوں کا اجتماع منعقد ہوا۔ اجتماع میں پشاور، کشمیر، کوئٹہ، سرگودہا، جھنگ، چکوال سمیت سینکڑوں سنگتوں سے تعلق رکھنے والے عزاداروں اور نوحہ خانوں نے شرکت کی۔ علامہ سید جواد نقوی اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے اساتید ہمہ وقت اسٹیج پر نوحہ خوانوں کیساتھ ماتم داری میں شریک رہے۔ دور دراز علاقوں سے آنیوالی سنگتوں کیلئے سینکڑوں بسوں کا انتظام کیا گیا تھا، ہفتہ کے روز ہی نوحہ خوان اور عزاداروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، جامعہ کی دیواروں اور دلان کو خوبصورت بینرز کے ساتھ سجایا گیا تھا، اجتماع کیلئے تیار کیا گیا اسٹیج دو سکرینوں اور بیک گراونڈ بینر کیساتھ سجایا گیا تھا اور جامعہ کے اندر اور باہر متعدد اسکرینیں لگائی گئی تھیں۔

پاکستان کے گوش و کنار سے آنیوالی سنگتوں کا بھرپور انداز میں استقبال کیا گیا اور ہر آنیوالی سنگت کو خصوصی اہتمام کیساتھ لنگر کھلایا گیا۔ بعد ازاں سندھ سے تعلق رکھنے والے نوحہ خوان سید رضا عباس شاہ نے نوحہ خوانی سے پروگرام کا آغاز کیا۔ بعد ازاں سید مقدس کاظمی، احمد ناصری، شادمان رضا، علی دیپ رضوی، عابد ناصر جھنگ سمیت درجنوں سنگتوں کے نوحہ خوانوں نے نوحے پڑھے۔ سردار بشن سنگھ، ریورنڈ پاسٹر سرفراز ملک گریفن، پنڈت بھگت لال نے بھی خطاب کیا۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے طلبہ کی کثیر تعداد نے پورا دن ماتم داری میں حصہ لیا۔ جامعہ میں شرکاء کیلئے کھانے، نماز اور سبیلوں کا عمدہ انتظام کیا گیا تھا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 891750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
ماشاء اللہ خدا آقا صاحب کو سلامت رکھے، بہت بنیادی کام انجام دے رہے ہیں۔
ہماری پیشکش