QR CodeQR Code

مفتی اعظم کشمیر مفتی ناصر الاسلام کا مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی ویڈیو انٹرویو

14 Oct 2020 20:21

مفتی اعظم جموں و کشمیر مفتی ناصر الاسلام کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ چین کشمیر کی سرزمین پر قابض ہو رہا ہے، جسکی ہم مذمت کرتے ہیں لیکن اسکا ذمہ دار بھی بھارتی کارروائیاں ہیں جو وہ کشمیر میں انجام دے رہا ہے۔


مفتی اعظم جموں و کشمیر مولانا مفتی ناصر الاسلام جموں و کشمیر شرعی عدالت عظمٰی مرکز الافتاء و القضاء‘‘ کے سربراہ اور جموں و کشمیر ’’مسلم پرسنل لاء بورڈ‘‘ کے صدر ہیں، اس عدالت شرعی کا قیام 1571ء میں معرض وجود آیا۔ مفتی بشیر الدین فاروقی کے انتقال کے بعد آپ اس عدالت عظمیٰ شرعیہ کشمیر کے سربراہ کے طور پر اپنے دینی فرائض انجام دے رہے ہیں، عدالت شرعی کے ذریعے جموں و کشمیر کی عوام کے سالانہ تقریباً 50 ہزار کیسز سنے جاتے ہیں اور انکا حل تلاش کیا جاتا ہے۔ مفتی ناصر الاسلام جموں و کشمیر رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ مفتی ناصر الاسلام نے اپنی عمر کا طویل عرصہ عرب امارات میں گزارا ہے۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مفتی ناصر الاسلام سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت یہاں نوجوانوں پر تشدد جاری رکھے ہوئے ہے، بے گناہوں کو شہید کیا جاتا ہے، جسکی کسی قانون میں ہرگز اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کشمیر کی سرزمین پر قابض ہو رہا ہے، جسکی ہم مذمت کرتے ہیں لیکن اسکا ذمہ دار بھی بھارتی کارروائیاں ہیں، جو وہ کشمیر میں انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب دنیا میں مونارکی طرز حکومت ہے، جس کیوجہ سے وہ کشمیر کاز کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 892034

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/892034/مفتی-اعظم-کشمیر-ناصر-الاسلام-کا-مقبوضہ-کی-موجودہ-صورتحال-پر-تفصیلی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org