QR CodeQR Code

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیراہتمام یوم حسینؑ (ویڈیو رپورٹ)

17 Oct 2020 01:14

اسلام ٹائمز: تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، آئی ایس او کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی، یونیورسٹی آف پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحٰمن، میر اعظم خان اور جامعہ شہید عارف الحسینی کے علامہ عابد شاکری سمیت دیگر نے خطاب کیا۔


رپورٹ: سید عدیل زیدی

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیراہتمام یونیورسٹی آف پشاور میں سالانہ ’’یوم حسین علیہ السلام‘‘ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، آئی ایس او کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی، یونیورسٹی آف پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحٰمن، میر اعظم خان اور جامعہ شہید عارف الحسینی کے علامہ عابد شاکری سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین نے سیرت امام حسینؑ پر روشنی ڈالتے ہوئے واقعہ کربلا کو حق و باطل کا پیمانہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں دشمن کی کوشش ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح مسلمانوں کے مابین اختلافات ایجاد کرے، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ہم باہمی اتحاد و اخوت کو فروغ دیں اور دشمن کی کسی بھی سازش کا کسی صورت میں حصہ نہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی ذات اقدس مسلمانوں کو متحد ہونے کا درس دیتی ہے، یزیدی فکر کو کل بھی شکست ہوئی تھی اور ان شاء اللہ آج بھی ہوگی۔ (مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں) قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 892463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/892463/امامیہ-اسٹوڈنٹس-ا-رگنائزیشن-پشاور-ڈویژن-کے-زیراہتمام-یوم-حسین-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org