0
Friday 16 Oct 2020 23:54

جامعہ اشرفیہ لاہور سے مولانا فضل الرحمان کی گوجرانوالا روانگی

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل اپوزیشن جماعتوں کے گوجرانوالا میں منعقد ہونیوالے جلسے میں روانہ ہونے سے پہلے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جامعہ اشرفیہ لاہور میں نماز جمعہ کی امامت کروائی اور خطبہ جمعہ دیا۔ بعد ازاں انہوں نے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس کے بعد مولانا فضل الرحمان ایک قافلے کی صورت میں گوجرانوالا کیطرف روانہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ قافلے میں ایک درجنوں بسوں اور کاروں میں لاہور کے مختلف مدارس کے طلاب اور مدرسین سوار تھے، جبکہ موٹر سائیکل سوار شرکاء نے مسلم لیگ نون کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ اسی طرح قافلے میں شامل ایک بس کی چھت پہ بیٹھے افراد نے کالعدم سپاہ صحابہ کا پرچم بھی اٹھا رکھا تھا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 892467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش