QR CodeQR Code

کراچی میں پیپلز پارٹی رہنماؤں کی پریس کانفرنس

17 Oct 2020 21:08

سید ناصر حسین شاہ، وقار مہدی اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ گجرانوالہ میں کل بہت بڑا جلسہ ہوا تھا، اتوار کو کراچی کا جلسہ اس سے بھی بہت بڑا ہوگا، پی ڈی ایم کے پہلے جلسے کے بعد وزیراعظم اور وفاقی وزراء کی جو حالت اور بوکھلاہٹ ہے، سمجھ نہیں آرہا کراچی کے جلسے کے بعد انکا کیا حال ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے اور ممکن ہے کہ حکمران دسمبر سے قبل ہی اپنے استعفے دے کر چلے جائیں اور ہمیں استعفیٰ دینے کی ضرورت ہی نہ پڑے، موجودہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ حکومت پی ڈی ایم کے پہلے جلسہ سے قبل اور پہلے جلسہ کے بعد ہی لرکھڑا گئی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ 18 اکتوبر کو کراچی کا جلسہ ان کو آخری دھکا ثابت ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں سید ناصر حسین شاہ، وقار مہدی اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ گجرانوالہ میں کل بہت بڑا جلسہ ہوا تھا، اتوار کو کراچی کا جلسہ اس سے بھی بہت بڑا ہوگا، پی ڈی ایم کے پہلے جلسے کے بعد وزیراعظم اور وفاقی وزراء کی جو حالت اور بوکھلاہٹ ہے، سمجھ نہیں آرہا کراچی کے جلسے کے بعد انکا کیا حال ہوگا؟ وزیراعظم سمیت ان کے وزراء اتنے گوجرانوالہ جلسہ کے بعد گھبرائے ہوئے اور پریشان ہیں، کراچی کا جلسہ ان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، ہمیں یقین ہے کہ اتوار کو کراچی کا جلسہ بڑے تاریخی جلسوں میں سے ایک ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 892614

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/892614/کراچی-میں-پیپلز-پارٹی-رہنماؤں-کی-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org