0
Tuesday 20 Oct 2020 16:45

کون سے قانون کے تحت کیپٹن صفدر کو عدالت سے ہی رہا کردیا گیا، حلیم عادل شیخ

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ وقاص خان میرا بھانجا اور تحریک انصاف کا ورکر ہے اس کو سلام پیش کرتے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے معاملے سے متعلق کہا ہے کہ تھانے گئے اور پولیس کو کہا کہ ایف آئی آر کاٹنی پڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت کا اعلان مریم نواز نے کیا، کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منسوخی کے لئے جوڈیشل میجسٹریٹ کے پاس جا رہے ہیں، کون سے قانون کے تحت صفدر کو عدالت سے ہی رہا کردیا گیا تھا۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ قانون کے تحت ضمانت منظور ہونے پر ملزم کو جیل لے جایا جاتا ہے اور وہیں سے رہائی ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 893124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش