0
Tuesday 20 Oct 2020 20:54

کراچی، بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری اور سندھ کے اعلیٰ افسران کی چھٹیوں پر جانے کے معاملے پر کہا ہے کہ پولیس افسران اسی لئے چھٹیوں پر جارہے ہیں کیونکہ ان کی عزت کا سوال ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر) صفدر کیساتھ جو کچھ ہوا انتہائی شرمناک تھا، مذمت کرتا ہوں اور شرمندہ ہوں۔ بلاول بھٹو نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سندھ کے عوام کی بےعزتی ہے، قائداعظم کے مزار پر ایک نعرہ لگانے پر اتنا ڈرامہ کیا گیا، کالعدم تنظیمیں جب قائد کے مزار پر جاکر نعرے لگاتی ہیں ان کے خلاف تو کوئی ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی۔ چیئرمین پی پی پی  نے کہا کہ پولیس افسران چھٹی پر جارہے ہیں کیونکہ ان کی عزت کا سوال ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ پولیس کا محکمہ سیاست کا شکار ہو۔
خبر کا کوڈ : 893148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش