QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں 3 عزاداروں پر کالے قانون کا نفاذ

21 Oct 2020 21:53

اسلام ٹائمز: جلوس عزاء کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو قابض انتظامیہ نے حرکت میں آکر علاقے کے تین نوجوانوں کیخلاف کالے قانون ’’یو اے پی اے‘‘ کا نفاذ عمل میں لایا، جسکے تحت تینوں نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔


رپورٹ: ایس جاوید رضوی

مقبوضہ کشمیر میں اس سال محرم الحرام میں منفرد انداز سے جلوس عزاء کے دوران بھارت مخالف اور کشمیر کی آزادی کے حق میں زوردار مظاہرے ہوئے۔ ان مظاہروں کی شروعات سرینگر کے گنڈ حسی بٹ علاقے میں ہوئی، جہاں 5 محرم الحرام کو نوجوانوں کی بڑی تعداد نے آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے اور بھارتی بربریت کی کھلے الفاظ میں مذمت کی۔ جلوس عزاء کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو قابض انتظامیہ نے حرکت میں آکر علاقے کے تین نوجوانوں کے خلاف کالے قانون ’’یو اے پی اے‘‘ کا نفاذ عمل میں لایا، جس کے تحت تینوں نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پندرہ دن تک انہیں پارمپورہ پولیس اسٹیشن میں قید رکھا، پھر سرینگر کی سنٹرل جیل منتقل کر دیا۔ آج دو ماہ مکمل ہوگئے لیکن انہیں رہا نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز نے صورتحال جاننے کے لئے تینوں نوجوانوں کے اہل خانہ سے انکے تاثرات جاننے کی کوشش کی۔ علاقے کے بااثر افراد سے بھی اس حوالے سے بات چیت کی گئی۔ تفصیلات ویڈیو میں پیش خدمت ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 893330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/893330/مقبوضہ-کشمیر-میں-3-عزاداروں-پر-کالے-قانون-کا-نفاذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org