QR CodeQR Code

نامور ماہر تعلیم سید امتیاز رضوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

26 Oct 2020 11:30

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں نامور ماہر تعلیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تعلیمی نظام میں بہت سی خامیاں ہیں، جن پر کام کرنے کی ضرورت ہے، مشینیں تیار کرنے اور انسان تیار کرنے میں فرق ہوتا ہے۔ اسی عزم کیساتھ ہم نے اپنے ادارے کا احیا کیا ہے، تاکہ والدین کی دلی تمنا پوری ہو۔


سید امتیاز رضوی ایک معلم، استاد اور ماہر تعلیم ہیں، بنیادی تعلق لاہور سے ہے، آباد و اجداد ہندوستان سے ہجرت کرکے پاکستان آئے تھے، وہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر بھی رہے ہیں، متحدہ عرب امارات میں بڑا عرصہ قیام پذیر رہے، سید امتیاز رضوی النور ٹرسٹ کے روح رواں بھی رہے ہیں۔ آجکل اسلام آباد میں مری روڈ پر ایمز اسکول و کالج کے نام سے ادارہ چلا رہے ہیں، جسکا مقصد تعلیم کیساتھ تربیت ہے اور انسان بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز نے پاکستان میں تعلیمی نظام میں خامیوں اور ایمز کی ترجیحات سے متعلق ایک تفصیلی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 894023

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/894023/نامور-ماہر-تعلیم-سید-امتیاز-رضوی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org