0
Tuesday 27 Oct 2020 19:28

ہفتہ وحدت کی مناسبت سے میرواعظ وسطی کشمیر عبدالطیف بخاری کا خصوصی ویڈیو پیغام

متعلقہ فائیلیںمیرواعظ وسطی کشمیر مولانا سید عبدالطیف بخاری کا تعلق جموں و کشمیر کے بیروہ سے ہے، وہ مولانا سید علی شاہ کے فرزند ہیں، جنہیں انکی تعلیمی خدمات کی بناء پر لوگ سر سید ثانی کے نام سے یاد کیا کرتے ہیں۔ مولانا سید عبدالطیف بخاری مظہر الحق ہائی اسکول کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں، جو اسکول 1934ء سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اور اس اسکول کے پروندے جموں و کشمیر کے مختلف شعبہ جات میں اعلٰی خدمات انجام دے رہے ہیں، میر واعظ مولانا سید عبدالطیف بخاری جموں و کشمیر انجمن مظہرالحق کہ جسکا قیام 1955ء میں عمل میں لایا گیا کے سربراہ بھی ہیں، جسکے ذیل میں ایک مقامی شریعت بورڈ بھی فعال ہے، وہ تقریباً 39 سال سے جامع مسجد بیروہ میں امام جمعہ کے فرائض انجام دے رہے ہیں، میر واعظ وسطی کشمیر سید عبدالطیف ملی اتحاد فورم کے سرپرست بھی ہیں، جسکا قیام جموں و کشمیر میں اتحاد و اتفاق بین المسلمین کے پیش نظر عمل میں لایا گیا، ملی اتحاد فورم کے زیر اہتمام جموں و کشمیر میں کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد ہوتا رہتا ہے۔

اسلام ٹائمز نے میر واعظ سنٹرل کشمیر سید عبدالطیف بخاری سے ایک نشست کے دوران ہفتہ وحدت کی مناسبت پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو بلا تفریق مسلک و مکتب امام خمینی (رہ) کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے ہفتہ وحدت کا اہتمام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی بنیادی دعوت ’’دعوت اتحاد‘‘ ہے، مگر افسوس کہ مسلمان اس مقصد کو بھول گئے اور اس کے بجائے مسلکی اور مکتبی اختلافات میں مبتلاء ہوکر رہ گئے، اس وقت اتحاد پر سب سے زیادہ زور دینے کی ضرورت ہے، اس وقت جو ہمارے علماء ہیں، خطباء ہیں اور جو دعوت کا کام انجام دے رہے ہیں یا قلم کار ہیں، سبھی کو اتحاد بین المسلمین کی طرف توجہ دینی چاہیئے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)

https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 894067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش