QR CodeQR Code

امریکی صدارتی الیکشن سے متعلق پروفیسر ڈاکٹر نوشین وصی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

30 Oct 2020 14:34

امریکی صدارتی الیکشن میں کون کامیاب ہوتا نظر آرہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ یا جو بائیڈن؟ جوبائیڈن کی جیت کی صورت میں کیا ٹرمپ دور کی پالیسیاں تبدیل ہونگی یا جاری رہینگی؟ کس امیدوار کی جیت کی صورت میں امریکا کی پالیسیاں دنیا کو متاثر کرتی نظر آئیں گی؟ کیا دنیا ابھی بھی امریکی صدارتی الیکشن کو اہمیت دے رہی ہے یا اس میں کمی واقع ہوئی ہے؟ صدارتی الیکشن سے پہلے ٹرمپ اور جو بائیڈن کے مابین مناظرے میں پالیسیاں بیان کرنے کے بجائے زیادہ تر الزام تراشیاں اور عدم برداشت کا رویہ دنیا نے دیکھا، کیا وجہ ہے؟ یورپ کیوں چاہتا ہے کہ امریکا میں قیادت تبدیل ہو؟ کیا ٹرمپ کی پالیساں اہم بین الاقوامی امور پر غیر معمولی عدم استحکام کا باعث رہی ہیں؟ چین سمیت کچھ ممالک کی رائے یہ ہے کہ ٹرمپ حیت جائیں، کیوں؟ ٹرمپ یا جوبائیڈن کی جیت کی صورت میں امریکا کی ایرانی پالیسی میں کوئی تبدیلی واقع ہوگی؟ ٹرمپ یا جوبائیڈن کی جیت کی صورت میں پاکستان امریکا تعلقات میں کیا تبدیلی ہوگی؟ امریکا میں صدر Elect ہوتا ہے یا Select؟ ان سوالات کے جوابات جاننے کیلئے پروفیسر ڈاکٹر نوشین وصی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کے ساتھ شیئر بھی کیجیئے۔


ڈاکٹر نوشین وصی پاکستان کی معروف درسگاہ جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ انہوں نے 1997ء میں جامعہ کراچی سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی، اسکے بعد وہ معروف تحقیقاتی ادارے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز سے وابستہ ہوئیں، بعد ازاں 2004ء میں بحیثیت لیکچرار جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے وابستہ ہوئیں اور تاحال اسی شعبے میں تدریسی خدمات انجام دے رہی ہیں، اسی دوران 2014ء کے اوائل میں انہوں نے جامعہ کراچی سے ہی پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ کراچی کی معروف درسگاہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) میں بھی تدریسی فرائض انجام دے رہی ہیں۔ ماہر بین الاقوامی امور کی حیثیت سے انکے تحقیقاتی مقالہ جات اکثر و بیشتر ملکی و غیر ملکی جرائد و رسائل میں شائع ہوتے رہتے ہیں، وہ خارجہ پالیسی، ملکی و عالمی ایشوز سمیت انٹرنیشنل سکیورٹی پر گہری نگاہ رکھتی ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے ڈاکٹر نوشین وصی کیساتھ امریکی صدارتی الیکشن کے موضوع پر جامعہ کراچی میں انکے دفتر میں مختصر نشست کی، اس موقع پر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین کیلئے پیش ہے. قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 894917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/894917/امریکی-صدارتی-الیکشن-سے-متعلق-پروفیسر-ڈاکٹر-نوشین-وصی-کا-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org