0
Friday 30 Oct 2020 17:52

پاراچنار، توہین رسالت کیخلاف انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی کی مشترکہ احتجاجی ریلی

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح پاراچنار میں بھی آج بعد از نماز جمعہ فرانس کے صدر کے خلاف انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی نے مشترکہ طور پر ایک احتجاجی ریلی نکالی، جس میں علماء اور مذہبی تنظیموں کے نمائندگان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر قومی رہنماؤں حاجی سردار حسین، ڈاکٹر حسین جان، حاجی نور محمد، مولانا خیال حسین اور ابرار جان طوری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے گستاخ رسالت کی تائید پر فرانسیسی صدر میکرون کی شدید الفاظ میں مذمت کی، جس کی تفصیل ویڈیو میں ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 894945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش