QR CodeQR Code

پاراچنار، توہین رسالت کیخلاف انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی کی مشترکہ احتجاجی ریلی

30 Oct 2020 17:52

قومی رہنماؤں حاجی سردار حسین، ڈاکٹر حسین جان، حاجی نور محمد، مولانا خیال حسین اور ابرار جان طوری وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے گستاخ رسالت کی تائید پر فرانسیسی صدر میکرون کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح پاراچنار میں بھی آج بعد از نماز جمعہ فرانس کے صدر کے خلاف انجمن حسینیہ اور تحریک حسینی نے مشترکہ طور پر ایک احتجاجی ریلی نکالی، جس میں علماء اور مذہبی تنظیموں کے نمائندگان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر قومی رہنماؤں حاجی سردار حسین، ڈاکٹر حسین جان، حاجی نور محمد، مولانا خیال حسین اور ابرار جان طوری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے گستاخ رسالت کی تائید پر فرانسیسی صدر میکرون کی شدید الفاظ میں مذمت کی، جس کی تفصیل ویڈیو میں ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 894945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/894945/پاراچنار-توہین-رسالت-کیخلاف-انجمن-حسینیہ-اور-تحریک-حسینی-کی-مشترکہ-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org