0
Saturday 7 Nov 2020 07:26

لاہور، آئی ایس او کے 49ویں سالانہ کنونشن پر پیش کیا گیا اصلاحی خاکہ

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 49واں سالانہ "حمایت مظلومین جہاں و آزادی القدس مرکزی کنونشن" جامعۃ المصطفیٰ پاک عرب سوسائٹی لاہور میں جاری ہے۔ کنونشن میں دعائے کمیل کے بعد رات 9 بجے شہدائے ملت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے "شب شہداء" کے عنوان سے پروگرام منعقد ہوا۔ شب شہداء کے موقع پر جامعہ بعثت رجوعہ سادات سے تعلق رکھنے والے طلاب نے اصلاحی خاکہ پیش کیا۔ اس خاکے میں ایک نوجوان کی داستان بیان کی گئی ہے، جو اپنی جدوجہد کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو جاتا ہے۔ اس خاکے کے دوران ملک بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں امامیہ نوجوان خوب مستفید ہوئے اور ہمہ تن گوش رہے۔ واضح رہے کہ اس نشست میں جامعہ بعثت سے علامہ مہدی کاظمی، کراچی سے علامہ عباس نقوی، شہید حسن رضا کے والد گرامی اور مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف الجانی بھی موجود تھے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 896340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش