QR CodeQR Code

وادی کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد کی صورتحال پر الطاف جمیل ندوی کا خصوصی انٹرویو

21 Nov 2020 22:46

دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے فارغ التحصیل اور آئی ایم یو سی کے ممبر استاد الطاف جمیل ندوی کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد مقبوضہ کشمیر کی ہر چیز درہم برہم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت اسلامیہ نے جب بھی باہمی رسہ کشی کو تھام لیا، تب تب آخر پر اسکے حصے میں تباہی ہی آئی ہے۔


مولانا الطاف جمیل ندوی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ سے ہے۔ ابتدائی زندگی سے مطالعہ کرنے اور لکھنے کا شوق و ذوق رکھتے ہیں۔ آج وہ کشمیر اور بھارت کیساتھ ساتھ عالمی اخبارات کیلئے بھی مضامین لکھتے ہیں۔ اپنے گھر میں ایک منفرد کتب خانہ رکھتے ہیں، جس میں مختلف افکار و نظریات کی حامل اور مخلتف مذایب و مسالک کی کتابیں موجود ہیں، وہ خود بھی محدود نظریہ سے بالاتر ہوکر مختلف مذاہب کا لٹریچر پڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ مولانا الطاف جمیل ندوی 2004ء میں لکھنو کے عالمی شہرت یافتہ دارالعلوم ’’ندوۃ العلماء‘‘ سے فارغ التحصیل ہوئے ہیں۔ وحدت اسلامی کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے مضامین لکھتے آئے ہیں۔ فی الحال ایک اسکول میں مہتمم کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مولانا الطاف جمیل ندوی سے مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد کی صورتحال پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ امت اسلامیہ نے جب بھی باہمی رسہ کشی کو تھام لیا، تب تب آخر پر اس کے حصے میں تباہی ہی آئی ہے۔ کہیں پر ایسا دکھائی نہیں دیتا کہ امت آپس میں دست و گریباں ہو اور کامیابی نے انکے قدموں کو بوسہ دیا ہو۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 898999

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/898999/وادی-کشمیر-میں-دفعہ-370-کے-خاتمے-بعد-کی-صورتحال-پر-الطاف-جمیل-ندوی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org