0
Saturday 21 Nov 2020 19:27

لاہور میں مولانا خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کی خصوصی ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ٹی ایچ شہزاد

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی اور دعا سے قبل جماعت کے نئے امیر علامہ سعد رضوی نے حلف بھی اٹھا لیا ہے۔ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان میں ادا کی گئی، یتیم خانہ چوک سے ان کے جسد خاکی کو مینار پاکستان پہنچانے میں 6 گھنٹے سے زائد کا وقت لگا، مینار پاکستان میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ کل رات سے ہی شروع ہوچکا تھا۔  تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر علامہ سعد رضوی نے جنازہ کی ادائیگی کے بعد پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی کا مشن جاری رکھیں گے اور ان کی نصیحتوں پر عمل کرتے رہیں گے۔ نماز جنازہ میں ملک و بیرون ملک سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 899169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش