1
0
Tuesday 24 Nov 2020 15:24

وحدت امت اسلامیہ کی اہمیت و افادیت پر سید شریف الحق بخاری کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمولانا سید شریف الحق بخاری کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع بارہمولہ سے ہے۔ مولانا سید شریف الحق بخاری سالہا سال سے خانقاہ مرادیہ کریری میں تبلیغی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ وہ جنوبی ضلع بارہمولہ کے میرواعظ ہونے کیساتھ ساتھ جموں و کشمیر مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سینیئر رہنماء بھی ہیں۔ وحدت امت میں کریری کے سادات کا اہم ترین رول رہا ہے۔ اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں مولانا سید شریف الحق بخاری کا کہنا تھا کہ مسلمانوں میں باہمی وحدت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب تمام مسلمانوں کیلئے مرکز کی حیثیت رکھتا ہے، وہاں کے حکمرانوں کو مسلمانوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں متحد کرنے میں اپنی ذمہ داریاں انجام دینی چاہیئے لیکن افسوس کہ وہ مسلکی منافرت پھیلانے اور اپنی کرسی کو تحفظ فراہم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کا معتبر ادارہ مسلم پرسنل لاء بورڈ وحدت امت میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے اور آئندہ بھی یہ ادارہ مفتی ناصر الاسلام کی قیادت میں فعال رہیگا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ
خبر کا کوڈ : 899533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Parvaiz ahmad najar
India
Ready for interview regarding counselling to youths
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش