QR CodeQR Code

سانحہ مسجد قائم آل محمدؑ سرگودہا کے محرکات اور بعد کی صورتحال پر مولانا اسد رضا خان کا انٹرویو

24 Nov 2020 00:27

اسلام ٹائمز کیساتھ انٹرویو میں فاضل قم، حجۃ الاسلام مولانا اسد رضا خان کا کہنا تھا کہ سرگودہا کے جس علاقے میں مسجد قائم آل محمدؑ کو شہید کیا گیا، وہاں پر مقامی بااثر افراد کیجانب سے اہل تشیع کیخلاف مسلسل ناجائز کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ آئین، قانون کے مطابق اہل تشیع کو تحفظ فراہم کیا جائے۔


فاضل قم، حجت الاسلام مولانا اسد رضا خان کا اسلام ٹائمز کیساتھ انٹرویو میں کہنا تھا کہ سرگودہا کے جس علاقے میں مسجد قائم آل محمدؑ کو شہید کیا گیا، وہاں پر مقامی بااثر افراد کیجانب سے اہل تشیع کیخلاف مسلسل ناجائز کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ آئین، قانون کے مطابق اہل تشیع کو تحفظ فراہم کیا جائے اور جن لوگوں نے خانہ خدا کو شہید کیا ہے، انکے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرگودہا کے علاقہ سنگوراکہ میں جو لوگ ایک عرصے سے اہل تشیع کی مقامی آبادی کیخلاف زہر اگل رہے تھے، اگر انہیں روکا جاتا تو مسجد گرانے کی ہمت نہ کرتے، اس اقدام پر خاموشی سے بابری مسجد گرانے والے غیر مسلم بھی کہہ سکتے ہیں کہ مساجد تو اسلام کے نام پہ معرض وجود میں آنیوالے ملک پاکستان میں بھی گرائی جا رہی ہیں۔ حکومت اس پر ایکشن لے اور اہل تشیع کو تحفظ فراہم کرے، ہم اتحاد پر یقین رکھتے ہیں، لیکن اگر تحفظ ہی فراہم نہ کیا جائے تو یہ کیسے برقرار رہیگا۔ لیکن ہم پاکستان کی خاطر اتحاد و یکجہتی کے فروغ کیلئے کوشش جاری رکھیں گے۔ سانحہ مسجد قائم آل محمدؑ کے محرکات اور موجودہ صورت حال بارے مولانا اسد رضا خان کا انٹرویو ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ


خبر کا کوڈ: 899552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/899552/سانحہ-مسجد-قائم-آل-محمد-سرگودہا-کے-محرکات-اور-بعد-کی-صورتحال-پر-مولانا-اسد-رضا-خان-کا-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org