QR CodeQR Code

وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی کا خصوصی انٹرویو

25 Nov 2020 11:56

اپنے خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ وہ گارنٹی سے کہتے ہیں وزیراعظم اپنی کرسی تو چھوڑ دینگے لیکن اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کشمیر، فلسطین اور ناموس رسالت پر وزیراعظم کو ہمیشہ جذباتی پایا ہے۔ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے لغو زبان استعمال کی جا رہی ہے، جو ناقابل برداشت ہے۔


حافظ علامہ محمد طاہر محمود اشرفی معاون خصوصی وزیراعظم برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ ہیں، وہ مرکزی چیئرمین پاکستان علماء کونسل بھی ہیں، اس سے پہلے اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر اور پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔ وہ وفاق المساجد کے سربراہ بھی ہیں، مذہبی ہم آہنگی کیلئے کوشاں نظر آتے ہیں۔ سعودی حکومتی حلقوں میں بھی اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ سینیئر صحافی نادر بلوچ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی سے خصوصی انٹرویو کیا ہے، جس میں اسرائیل کو تسلیم کرنے سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ


خبر کا کوڈ: 899838

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/899838/وزیراعظم-کے-معاون-خصوصی-حافظ-طاہر-اشرفی-کا-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org