QR CodeQR Code

عرب امارات میں پاکستانیوں کیساتھ ظالمانہ سلوک پاکستان کی غیرت کو للکارنے کے مترادف ہے، مولانا عابد جعفری

28 Nov 2020 22:19

تحریک حسینی پاراچنار کے صدر کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ یو ای اے کی حکومت کئی معاملات میں پاکستان کی محتاج ہے، اگر پاکستان ان پر سے دست شفقت اٹھا لے تو وہ مجبور ہو جائیں گے۔ حکومت کو یو اے ای میں روزگار سے منسلک پاکستانی شہریوں کی مشکلات حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔


مولانا عابد حسین جعفری کا شمار علامہ سید عابد الحسینی کے شاگردوں نیز انکے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے مئی 2020ء کو تحریک حسینی کے صدر کی حیثیت سے فرائض سنبھالے، صدارت کے دو ماہ کے اندر قومی حقوق خصوصاً بالش خیل اور ابراہیم زئی کی اراضی کے حوالے سے حق بات کہنے کی پاداش میں انہیں جیل بھی جانا پڑا۔ جیل سے رہائی کے بعد اسلام ٹائمز کی ٹیم نے انکے ساتھ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کیساتھ روا رکھے جانیوالے ظالمانہ سلوک نیز کرم کے تازہ مسائل کے حوالے سے  ویڈیو انٹرویو کیا ہے، جسے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ


خبر کا کوڈ: 900458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/900458/عرب-امارات-میں-پاکستانیوں-کیساتھ-ظالمانہ-سلوک-پاکستان-کی-غیرت-کو-للکارنے-کے-مترادف-ہے-مولانا-عابد-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org