0
Friday 4 Dec 2020 13:12

مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر نامور سیاسی تجزیہ نگار خورشید پروین کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںوادی کشمیر کے نامور سیاسی تجزیہ نگار و قلمکار جناب خورشید پروین کا تعلق نارتھ کشمیر کے سوپور قصبہ سے ہے۔ وہ اپنی ابتدائی زندگی سے ہی عالمی اور مقامی حالات پر تجزیہ و تحلیل کرتے آئے ہیں۔ جموں و کشمیر کے حالات پر ریاستی و بیرون ریاستی اخبارات میں انکے مضامین شائع ہوتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی پوزیشن دفعہ 370 و 35 اے کے خاتمے کے بعد کی صورتحال پر اسلام ٹائمز کے نمائندے نے خورشید پروین سے خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے گپکار اعلامیہ کا مقصد صرف اور صرف ایک دھوکہ اور ان جماعتوں کیجانب سے حصول اقتدار کی ایک کوشش ہے۔ خورشید پروین کا کہنا تھا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کی تیاری بہت پہلے ہوچکی تھی اور کشمیر کی خصوصی پوزیشن پہلے ہی کھوکھلی ہوچکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے پہلے ہی اپنی ہر چیز بھارت کی تحویل میں دے رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر پابندی صرف اور صرف وادی کشمیر میں ہی نہیں بلکہ بھارت بھر میں یہ مسئلہ درپیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ
خبر کا کوڈ : 901533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش