QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر نامور سیاسی تجزیہ نگار خورشید پروین کا خصوصی انٹرویو

4 Dec 2020 13:12

اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں وادی کشمیر کے نامور سیاسی تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ وادی کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے گپکار اعلامیہ کا مقصد صرف اور صرف ایک دھوکہ اور ان جماعتوں کی کھوئی ہوئی شناخت کی بحالی کی کوشش ہے۔


وادی کشمیر کے نامور سیاسی تجزیہ نگار و قلمکار جناب خورشید پروین کا تعلق نارتھ کشمیر کے سوپور قصبہ سے ہے۔ وہ اپنی ابتدائی زندگی سے ہی عالمی اور مقامی حالات پر تجزیہ و تحلیل کرتے آئے ہیں۔ جموں و کشمیر کے حالات پر ریاستی و بیرون ریاستی اخبارات میں انکے مضامین شائع ہوتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی پوزیشن دفعہ 370 و 35 اے کے خاتمے کے بعد کی صورتحال پر اسلام ٹائمز کے نمائندے نے خورشید پروین سے خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے گپکار اعلامیہ کا مقصد صرف اور صرف ایک دھوکہ اور ان جماعتوں کیجانب سے حصول اقتدار کی ایک کوشش ہے۔ خورشید پروین کا کہنا تھا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کی تیاری بہت پہلے ہوچکی تھی اور کشمیر کی خصوصی پوزیشن پہلے ہی کھوکھلی ہوچکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے پہلے ہی اپنی ہر چیز بھارت کی تحویل میں دے رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر پابندی صرف اور صرف وادی کشمیر میں ہی نہیں بلکہ بھارت بھر میں یہ مسئلہ درپیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ


خبر کا کوڈ: 901533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/901533/مقبوضہ-کشمیر-کی-موجودہ-صورتحال-پر-نامور-سیاسی-تجزیہ-نگار-خورشید-پروین-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org