QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی کا خصوصی انٹرویو

8 Dec 2020 13:16

اسلام ٹائمز سے خصوصی انٹرویو میں علامہ وحید کاظمی کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ مجلس وحدت مسلمین صرف احتجاج کیلئے ہے اور لوگ اسیکو فعالیت شمار کرتے ہیں کہ احتجاج ہو رہا ہے تو یہی فعالیت ہے، ملت پر جب کوئی مسائل آئے تو اپنا حق لینے کیلئے احتجاج یا مظاہرہ کیا گیا، لہٰذا اب ہمیں ایسے کوئی مسائل درپیش نہیں ہیں، اسلئے مجلس وحدت مسلمین اپنے باقی معاملات میں مصروف عمل ہے، اگر ہم اپنی قومی نتظیموں میں دیکھیں تو اسوقت بھی سب سے فعال کردار مجلس وحدت مسلمین ادا کر رہی ہے۔


علامہ سید وحید عباس کاظمی کا بنیادی تعلق ہزارہ ڈویژن کے علاقہ ضلع ہری پور سے ہے، وہ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری تنظیم سازی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے چکے ہیں، جبکہ کچھ عرصہ انکے پاس ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے عبوری سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری بھی رہی۔ گذشتہ برس وہ باقاعدہ طور پر مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ وہ ایک فعال اور متحرک تنظیمی رہنماء کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں، خوش اخلاق اور نرم طبعیت کے مالک انسان ہیں، اسلام ٹائمز نے علامہ سید وحید عباس کاظمی کیساتھ ایک انٹرویو کا اہتمام کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 902364

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/902364/ایم-ڈبلیو-خیبر-پختونخوا-کے-سیکرٹری-جنرل-علامہ-وحید-کاظمی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org