0
Saturday 12 Dec 2020 01:42

فیصل آباد، آئی ایس او کے ڈویژنل کنونشن کی اختتامی تقریب کی ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف الجانی نے کہا کہ ہم نے انقلاب اسلامی ایران سے قبل پاکستان میں انقلاب برپا کیا۔ انہوں نے آئی ایس او کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ضیائی آمریت سے لیکر آج تک کسی ظالم کے سامنے نہیں جھکے نہ جھکیں گے۔ اپنے دستور کی روشنی میں پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہزاروں نوجوان پیش کرسکتے ہیں، اگر فوج کشمیر کی آزادی کے لیے اٹھے تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کنونشن کی اختتامی تقریب میں مرکزی صدر نے فیصل آباد ڈویژن کے نومنتخب صدر سید غفران زیدی کا اعلان کیا اور ان سے ذمہ داری کا حلف لیا۔ اس تقریب کی ویڈیو رپورٹ پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL
خبر کا کوڈ : 903154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش