QR CodeQR Code

المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی پر پابندی کیخلاف علماء کرام کا شدید ردعمل

15 Dec 2020 20:24

مقبوضہ کشمیر کے علماء کرام اور دانشور حضرات نے اسلام ٹائمز کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی پر پابندی امریکہ کی علم دشمنی، کھلی دہشتگردی اور بوکھلاہٹ کی واضح دلیل ہے۔


حالیہ دنوں امریکی حکومت کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی عالمی شہرت یافتہ ’’المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی‘‘ پر پابندی عائد کی گئی۔ اس کارروائی کے خلاف اسلام ٹائمز کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے علماء کرام اور دانشور حضرات نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی پر پابندی امریکہ کے علم دشمن ہونے کی واضح دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اس بات کا خوف ہے کہ اس ادارے سے فارغ ہونیوالے علماء، مفکرین اور محققین اسلام حقیقی کے خدوخال کو دینا والوں تک پہنچا رہے ہیں اور امریکہ کے ساتھ ساتھ  تمام استکبار جہانی کیخلاف کھڑا ہونے کا ہنر سکھاتے ہیں، اس لئے یہ یونیورسٹی ان کیلئے آنکھ کا کانٹا ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک خالص علمی مرکز کو پابندیوں کا نشانہ بنانا امریکہ کی علم دشمنی، کھلی دہشتگردی اور بوکھلاہٹ ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 903913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/903913/المصطف-ی-انٹرنیشنل-یونیورسٹی-پر-پابندی-کیخلاف-علماء-کرام-کا-شدید-ردعمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org