QR CodeQR Code

غلام حسن میر کا وادی کشمیر کی سیاسی صورتحال پر خصوصی انٹرویو

19 Dec 2020 10:10

جموں و کشمیر "اپنی پارٹی" کے نائب صدر اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے بانی رکن کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ گپکار الائنس کا مقصد صرف اور صرف اقتدار حاصل کرنا ہے۔ حسن میر کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ آج ہم پر یہ الزام عائد کرتے ہیں کہ ہماری جماعت بی جے پی کی آلہ کار ہے، کیا انہوں نے خود بھاجپا کیساتھ بار بار ہاتھ نہیں ملائے ہیں۔


ایڈووکیٹ غلام حسن میر کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے ہے۔ غلام حسن میر وادی کشمیر کی اسمبلی میں اہم وزارتوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ جموں و کشمیر کی نئی تشکیل شدہ سیاسی تنظیم ’’اپنی پارٹی‘‘ کے نائب صدر بھی ہیں۔ غلام حسن میر جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے بانی رکن تھے۔ وہ خود جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے گلمرگ حلقہ سے 2002ء میں جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔ غلام محمد شاہ کی قیادت والی کابینہ میں وزیر قانون تھے اور مفتی محمد سعید کی 2002ء سے 2006ء تک کابینہ کی قیادت میں وزیر سیاحت رہے۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے غلام حسن میر سے وادی کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، گپکار الائنس اور دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد کی صورتحال پر خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ جس دوران انہوں نے کہا کہ گپکار الائنس کا مقصد صرف اور صرف اقتدار حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ آج ہم پر یہ الزام عائد کرتے ہیں کہ ہماری جماعت بی جے پی کی آلہ کار ہے، کیا انہوں نے خود بھاجپا کیساتھ بار بار ہاتھ نہیں ملائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی پارٹی لوگوں کے روز مرہ کے مسائل حل کرنے کی پابند ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے روز مرہ کے مسائل چین اور پاکستان سے حل نہیں کرسکتے ہیں بلکہ ہمیں بھارت کیساتھ ہی بات چیت کرنی پڑیگی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 904579

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/904579/غلام-حسن-میر-کا-وادی-کشمیر-کی-سیاسی-صورتحال-پر-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org