QR CodeQR Code

کراچی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی پریس کانفرنس

19 Dec 2020 17:44

پریس کانفرنس سے خطاب میں علامہ احمد اقبال رضوی نے کہاکہ یہ مائیں، یہ بہنیں، یہ بیٹیاں، یہ معصوم بچے فریاد کرتے ہیں لیکن صاحب اختیار توجہ نہیں دیتے ہیں، یہ مظلوم کبھی صدرِ پاکستان کے در پر جاتے ہیں، کبھی وزیراعظم کو اپنی عرضداشت بھیجتے ہیں، کبھی آرمی چیف کو اپنی روداد سناتے ہیں تو کبھی چیف جسٹس صاحب سے اس ظلم پر اپنے قانونی حق کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن افسوس کہیں سے بھی کوئی خاطر خواہ داد رسی نہیں ہوتی۔


اسلام ٹائمز۔ مسنگ پرسنز کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کرگیا ہے اور ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، جبری گمشدگان کے اہل خانہ احتجاجی تحریک کے نئے مرحلے کا آغاز کررہے ہیں، پیارے بازیاب نہ ہوئے تو پارلیمنٹ ہاؤس کا رخ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید احمد اقبال رضوی نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی، علامہ سید حیدر عباس عابدی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن اور شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل و عیال بھی موجود تھے۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے کہاکہ یہ مائیں، یہ بہنیں، یہ بیٹیاں، یہ معصوم بچے فریاد کرتے ہیں لیکن صاحب اختیار توجہ نہیں دیتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 904759

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/904759/کراچی-جوائنٹ-ایکشن-کمیٹی-فار-شیعہ-مسنگ-پرسنز-کی-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org