1
Friday 25 Dec 2020 22:02

شہید جنرل قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کی مناسبت سے مولانا سبط شبیر قمی کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمولانا سبط شبیر قمی جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ ہیں، یہ تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کی اکائی بھی ہے، مولانا سبط شبیر قمی انجمن معین الاسلام کشمیر کے ممبر بھی ہیں، جسکا قیام 1941ء میں عمل میں لایا گیا تھا، جموں و کشمیر کی تاریخ میں مولانا سبط محمد شبیر قمی کے خانوادے کا اہم ترین تبلیغی رول رہا ہے، اس ایرانی ہمدانی خاندان نے کشمیر کو علم و حکمت کی روشنی سے سالہا سال تک منور کیا۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی پر مولانا سبط شبیر قمی کیساتھ خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کی زندگی کا نمایاں پہلو اخلاقی پہلو تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اپنے کردار، منطق گوئی اور اخلاق سے تمام جہاں کو اپنا گرویدہ بناکر چلے گئے۔ مولانا سبط شبیر قمی کا کہنا تھا کہ شہید کے فوٹو تو ہم نے اپنے گھروں میں سجا دیئے لیکن شہید کے تئیں حقیقی خراج عقیدت یہ ہوگا کہ ہم اپنے گھروں میں شہید قاسم سلیمانی پیدا کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کی جوانمردی اور استقامت ہمیشہ امریکہ اور دیگر استعماری قوتوں کی آنکھ کا کانٹا ثابت ہوتی رہی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos
خبر کا کوڈ : 906083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش