QR CodeQR Code

جنرل قاسم سلیمانی نے گریٹر اسرائیل کا خواب اپنی شہادت سے پہلے ہی ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا، علامہ اصغر عسکری

25 Dec 2020 22:10

صدر امامیہ کوارڈینیشن کونسل پاکستان اور معروف مذہبی اسکالر کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی ویڈیو انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ شہید قاسم سلیمانی جیسی ہستیاں ہی تاریخ بدلتی ہیں، انہوں نے صرف اور صرف خدا پر توکل کے ذریعے اسلام کی خاطر اتنی کامیابیاں سمیٹیں۔ شہید سلیمانی کی شہادت نے ہزاروں سلیمانی پیدا کر دیئے ہیں، انکی شہادت کا انتقام تو ابھی باقی ہے، جو ہوا ہے وہ تو ایک چھوٹی سے جھلک ہے۔ شہید سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور انکے رفقاء کی شہادت نے سوئی ہوئی امت مسلمہ کو جگایا ہے، سلیمانی جیسے شہداء کی محبتیں سرحدوں کی محتاج نہیں ہوتیں۔


علامہ محمد اصغر عسکری صاحب کا بنیادی تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع بھکر سے ہے، تاہم کافی عرصہ سے اسلام آباد میں مقیم ہیں۔ وہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں کئی اہم عہدوں پر اپنی ملی فرائض ادا کرچکے ہیں، آج کل صدر امامیہ کوارڈینیشن کونسل پاکستان، سینیئر مدرس جامعۃ الرضا اسلام آباد اور ممبر NCM وزارت مذہبی امور پاکستان کی حیثیت سے اپنی قومی و ملی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھا رہے ہیں۔ علامہ اصغر عسکری ایک انقلابی فکر کی حامل شخصیت ہیں اور مختلف ٹی وی چینلز پر بھی اکثر حالات حاضرہ اور دینی پروگراموں میں شریک رہتے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے عالم اسلام کے عظیم سپاہ سالار اور مدافع مقدسات حاج سردار شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور انکے رفقاء کی پہلی برسی کی آمد کے سلسلے میں ملک کی اہم مذہبی، سیاسی اور صاحب رائے شخصیات کے انٹرویوز کا سلسلہ شروع کیا ہے، تاکہ عالم اسلام کے ان عظیم شہداء کے کارناموں کو امت مسلمہ کی بیداری کا وسیلہ بنایا جائے۔ اسی سلسلہ میں علامہ اصغر عسکری صاحب کیساتھ ایک خصوصی ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا گیا، جو ناظرین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ/videos


خبر کا کوڈ: 906149

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/906149/جنرل-قاسم-سلیمانی-نے-گریٹر-اسرائیل-کا-خواب-اپنی-شہادت-سے-پہلے-ہی-ہمیشہ-کیلئے-دفن-کر-دیا-علامہ-اصغر-عسکری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org