QR CodeQR Code

اسوقت پاکستان میں ایک بھی سیاستدان نہیں سارے سیاسی تاجر ہیں

عمران خان کو پورا وقت ملنا چاہیئے ورنہ یہ سیاسی شہید بن جائینگے، حیدر جاوید سید کا خصوصی انٹرویو

​​​​​​​جب سے جماعت اسلامی کی لگامیں لیاقت بلوچ کے ہاتھ میں آئی ہیں یہ سپاہ صحابہ کا جدید چہرہ بن گئی ہے 

26 Dec 2020 02:50

اسلام ٹائمز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں سینیئر صحافی کا کہنا تھا کہ میں حکومت کا مخالف ہوں اور اس حکومت کو لانے والوں کا بھی مخالف ہوں، لیکن پی ڈی ایم سے بھی سوال کر رہا ہوں کہ 2013ء میں الیکشن چرایا گیا تھا، اُس وقت تمام جماعتیں مسلم لیگ نون کے ساتھ تھیں، اسی طرح 2018ء میں بھی الیکشن چوری کیا گیا لیکن 2013ء کے الیکشن میں آپ کا ایک موقف تھا اور 2018ء میں آپ کا موقف مختلف کیوں ہے؟ یہ میری سمجھ سے بالاتر ہے، پی ڈی ایم نے مذاکرات کے دروازے بند کرکے غلطی کی، پی ڈی ایم اپنے بیانیہ سے ہٹ رہی ہے، پاکستان میں کہنے کو تو دو سو سیاسی جماعتیں ہیں لیکن درحقیقت ایک بھی سیاسی جماعت نہیں ہے، جن کو آج چور کہا جا رہا ہے، ان کے دور میں آٹا 35 روپے کلو تھا، جب سے جماعت اسلامی کی لگامیں لیاقت بلوچ کے ہاتھ میں آئی ہیں، یہ سپاہ صحابہ کا جدید چہرہ بن گئی ہے، جماعت اسلامی جہادیوں کے ہاتھوں سے نکل کر پراپرٹی ڈیلروں کے ہاتھ چڑھ گئی، کل عمران خان نے لندن میں ایک قرارداد پیش کی تھی ایم کیو ایم کے خلاف، آج ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی ہے، نواز شریف کے پاس جو ووٹ ہے، وہ پیپلزپارٹی دشمنی کا ووٹ ہے۔


حیدر جاوید سید 1973ء سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں، وہ مصنف اور کالم نگار ہیں، بنیادی تعلق جنوبی پنجاب کے علاقے ملتان سے ہے، انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو، ضیاء الحق، محترمہ بینظیر بھٹو شہید، نواز شریف، پرویز مشرف کے ادوار دیکھے ہیں، ضیاء الحق کے دور میں جیل کی ہوا بھی کھا چکے ہیں، مختلف سماجی و سیاسی ایشوز پر اپنا اظہار خیال کھل کر کرتے ہیں، عالمی حالات پر بھی خاص نگاہ ہے۔ اسلام ٹائمز نے حیدر جاوید سید کا خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو امید ہے کہ تاریخ کے طالب علموں کیلئے ایک بڑا سرمایہ ثابت ہوگا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 906194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/906194/عمران-خان-کو-پورا-وقت-ملنا-چاہیئے-ورنہ-یہ-سیاسی-شہید-بن-جائینگے-حیدر-جاوید-سید-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org