0
Saturday 26 Dec 2020 15:13

جے یو آئی (ف) سے بیدخلی پہ مولانا شجاع الملک کا ردعمل

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جمیعت علماء اسلام (ف) کے سابق رہنماء و سابق ایم این اے مولانا شجاع الملک نے رکنیت ختم ہونے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے پوری جماعت کو یرغمال بنایا ہے۔ صفائی کا موقع دیئے بغیر رکنیت ختم کر دی۔ ہم اکیلے نہیں چاروں صوبوں کے کارکن ہمارے ساتھ ہے۔ میں مرکزی شوریٰ کا ممبر ہوں، اس کے باوجود ہمیں اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا شجاع الملک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن بند گلی میں پھنس چکے ہیں اور اگر مولانا کا دامن صاف ہے تو نیب کے سامنے پیش ہوں۔ نیب کے ایک نوٹس کے جواب میں دھرنے کی باتیں درست اقدام نہیں۔

مولانا فضل الرحمن کو قوم کی نہیں اپنی ذات کی فکر ہے۔ نیب سے بچنے کے لئے مولانا فضل الرحمن ڈرامے کر رہے ہیں۔ مولانا سے اختلافات آج نہیں تیرہ سال سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک پیج پر نہیں ہے۔ پی ڈی ایم حکومت کو نہیں گرا سکتی۔ پی ڈی ایم کی کسی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں شہنشاہیت ہے۔ مولانا شجاع الملک نے کہا کہ اداروں کے سامنے دھرنوں کی باتیں بچگانہ ہے۔ مسلم لیگ کا بیانیہ ہماری جماعت کا نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دھرنے کے بعد ہمارے کارکنوں میں مایوسی پیدا ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 906306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش