QR CodeQR Code

شہید حاج قاسم سلیمانی کی پہلی برسی، علامہ مقصود ڈومکی کا خصوصی انٹرویو

28 Dec 2020 00:37

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان کا ”اسلام ٹائمز“ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر جنرل قاسم سلیمانی جیسے افراد داعش کو عراق و شام میں نہ روکتے تو پوری اسلامی دنیا سمیت یورپی ممالک بھی داعشی دہشتگردی کی لپیٹ میں آجاتے، جنرل قاسم سلیمانی ہمیشہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کے پشتیبان رہے، امریکا اور اسرائیل نے اپنے شیطانی اہداف کے حصول کیلئے جنرل قاسم سلیمانی کو ہمیشہ خطرہ سمجھا، جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس نہ صرف عراق اور شام بلکہ پوری امت مسلمہ کے ہیرو ہیں، ان عظیم مجاہدوں کی شہادت کا انتقام انشاءاللہ امریکا کے اس خطے سے اخراج کی صورت میں ہوگا۔


علامہ مقصود علی ڈومکی کا تعلق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع ضلع جیکب آباد سے ہے، انکا شمار انقلابی، فعال اور متحرک علمائے کرام میں ہوتا ہے۔ علامہ صاحب اسوقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان کی حیثیت سے ملی و قومی فرائض ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل اور اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی ہمیشہ ملی معاملات کے حل میں پیش پیش رہتے ہیں اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر بھی اچھی نظر رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے سپاہ قدس کے سابق سربراہ، سردار اسلام جنرل قاسم سلیمانی اور حشدالشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کی آمد پر علامہ مقصود ڈومکی کیساتھ ایک تفصیلی ویڈیو انٹرویو کیا، جو قارئین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 906572

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/906572/شہید-حاج-قاسم-سلیمانی-کی-پہلی-برسی-علامہ-مقصود-ڈومکی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org