0
Monday 28 Dec 2020 20:18

ٹانک میں مولانا فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگو

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر و جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مجھے نیب کا کوئی سوال نامہ نہیں ملا، صرف میڈیا کے ذریعے کردار کشی کی جا رہی ہے، میری کوئی جائیداد نہیں، میرے بنگلے کہاں ہیں، بتائے جائیں۔ نیب حکومت اور ان کے وزراء منافق ہیں، استعفوں کے بعد نیازی حکومت کا باپ بھی ضمنی انتخابات نہیں کرا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹانک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارلیمانی لیڈر ایم این اے اسعد محمود، ضلعی امیر مولانا امیر آحمد جان، جنرل سیکرٹری مولانا نادر خان، شمس الزمان شماس، حاجی شیر بہادر اور سابق تحصیل ناظم ہیبت خان بیٹنی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ استعفوں کے حوالے سے یکم جنوری کے اجلاس میں حتمی فیصلہ ہوگا۔ چار باغی اراکین کے خلاف مرکزی شوریٰ اور عاملہ نے مل کر فیصلہ کیا ہے، جو دستور اور آئین کو بہتر جانتے ہیں۔ جے یو آئی میں کوئی ف اور ش نہیں، جے یو آئی ایک جماعت تھی اور ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ تمام پارٹیاں نٸے انتخابات پر متفق ہیں۔ ملک میں فوری نٸے انتخابات کراٸے جاٸیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یو آٸی نے ملک بھر میں ابتک 14 پرامن ملین مارچ کیے ہیں۔ پی ڈی ایم کی تحریک سے حکومت خوفزدہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ نیب نے اگر بلایا تو اکیلے نہیں تمام کارکنوں سمیت جاٶں گا۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ کے جانے کے بعد امید ہے کہ سلیکٹر اپنی آٸینی حدود میں رہ کر فراٸض سرانجام دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 906708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش