QR CodeQR Code

امام خمینی کے روحانی فرزند قاسم سلیمانی مسلمانوں کیلئے سہارا بن کر ابھرے، قاضی احمد نورانی کا ویڈیو انٹرویو

28 Dec 2020 21:34

جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماء اور ملی یکجہتی کونسل سندھ کے جنرل سیکرٹری کا ”اسلام ٹائمز“ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امام خمینی (رہ) کے روحانی فرزند جنرل قاسم سلیمانی مسلمانوں کیلئے ایک سہارا بن کر ابھرے، حاج قاسم ایران میں پیدا ہوئے لیکن ان کے کارناموں نے ساری دنیا پر اپنا اثر چھوڑا، انہوں نے فلسطین کی حمایت میں چلنے والی مزاحمتی تحریکوں کو مضبوط کیا، انہوں نے ایران کو دنیائے کفر کے حملوں سے بچایا، داعش کا قیام عالم اسلام کے خلاف ایک بڑی سازش کے تحت تھا، سینکڑوں مسلمانوں کو اللہ اکبر کی صداؤں میں نام نہاد مسلمان قتل کر رہے تھے، یہ تاریخ کا بدترین المیہ تھا، جنرل قاسم سلیمانی نے اپنی شجاعت، بہادری اور حکمت سے داعش کے وجود کا خاتمہ کرکے عالم اسلام کےخلاف ہونیوالی سازش کو ناکام بنایا، جنرل سلیمانی کو اس لئے شہید کیا کیونکہ وہ عالم سامراج کے اہداف کو ناکام بنا رہے تھے۔


معروف اہلسنت عالم دین علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کا تعلق بنیادی طور پر پاکستان میں اہلسنت مسلمانوں کی نمائندہ سیاسی مذہبی جماعت جمعیت علمائے پاکستان سے ہے اور وہ اسوقت جے یو پی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن بھی ہیں۔ علامہ قاضی احمد نورانی کا شمار پاکستان میں اتحاد بین المسلمین اور فلسطین کاز کیلئے کام کرنیوالی چیدہ شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ فلسطین فاؤنڈیشن کی سرپرست کمیٹی میں بھی اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔ وہ اس سے قبل جے یو پی کراچی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے سپاہ قدس کے شہید سربراہ جنرل قاسم سلیمانی و سربراہ حشدالشعبی شہید ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کی مناسبت سے علامہ قاضی احمد نورانی کے ساتھ کراچی میں تفصیلی نشست کی، اس موقع پر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین کیلئے پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 906727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/906727/امام-خمینی-کے-روحانی-فرزند-قاسم-سلیمانی-مسلمانوں-کیلئے-سہارا-بن-کر-ابھرے-قاضی-احمد-نورانی-کا-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org