QR CodeQR Code

شہید قاسم سلیمانی کے نظریات اور مکتب میں مذہب، فرقہ، رنگ و نسل کی تفریق نہیں تھی  

شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کے موقع پر یافث نوید ہاشمی کا خصوصی انٹرویو

امریکہ اور اسکے حواریوں کے عزائم میں سب سے بڑی رکاوٹ شہید قاسم سلیمانی تھے

29 Dec 2020 16:18

​​​​​​​سینیئر تجزیہ نگار اور معروف قانون دان کا ''اسلام ٹائمز''کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ شہید قاسم سلیمانی دنیا کی وہ واحد شخصیت تھی جو نہ کسی ملک کا سربراہ تھا، نہ وزیراعظم تھا، نہ کوئی عوامی لیڈر تھا، جس نے انقلاب کی بنیاد رکھی ہو، لیکن اس کے باوجود پوری دنیا میں اُن کی محبوبیت اتنی زیادہ تھی، جس کا اندازہ اُنکی شہادت کے بعد ہوا، امریکہ اور اسکے حواریوں کے عزائم میں سب سے بڑی رکاوٹ شہید قاسم سلیمانی تھے، جس طرح قائد مقاومت سید حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل کے مقابلے میں حزب اللہ کو مستحکم کرنے میں شہید قاسم سلیمانی کا اہم کردار تھا، حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا شہید قاسم سلیمانی کے جنازہ میں پہنچنا اس بات کا ثبوت تھا کہ قاسم سلیمانی اُن کے لیے کتنے اہم تھے۔ ہمارے نزدیک شہادت ایک افتخار ہے، شہید قاسم سلیمانی کے نظریات اور مکتب میں مذہب، فرقہ، رنگ و نسل کی تفریق نہیں تھی، وہ اسلام کی بات کرتے تھے، کیونکہ وہ اسلام کو ادیان پر غالب سمجھتے تھے، شہید قاسم سلیمانی کی مہر و محبت کمزوروں کے ساتھ بہت تھی، شام، عراق اور فلسطین میں اہلسنت جماعتوں، گروہوں اور طبقات کے ساتھ محبت دیدنی تھی۔ شہید قاسم سلیمانی اتحاد بین المسلمین کو استعمار اور استکبار کے مقابلے میں سب سے بڑی طاقت سمجھتے تھے۔ اسرائیل کو تسلیم کرانے کے حوالے سے جو مہم چلی ہے، اُس میں سعودی عرب، یو اے ای، ترکی بے نقاب ہوا ہے، اس مہم کے ذریعے امریکی اور سعودی اثر نفوذ میں کمی واقع ہوئی ہے، اس وقت مسئلہ فلسطین پر پاکستانی حکومت کا موقف قابل تعریف ہے، اس وقت عالمی طاقتیں پاکستانی حکومت پر مسلسل دباو ڈال رہی ہیں، ہم کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، اتنے دباو کے باوجود پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنا امریکی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔


محمد یافث نوید ہاشمی 1983ء میں ساہیوال میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم ملتان میں حاصل کی۔ قائداعظم یونیورسٹی سے کامرس میں ایم اے کیا۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے ایل ایل بی آنرز کیا اور بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے ایل ایل ایم کیا۔ آج کل وکالت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ بار میں پریکٹس کرتے ہیں۔ قائد اعظم یونیورسٹی میں دوران تعلیم وہ 2002ء میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان میں شامل ہوئے اور یونیورسٹی میں مختلف ذمہ داریوں پر رہے اور بعد ازاں مرکز میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور جنرل سیکرٹری رہے۔ 2006ء سے 2007ء تک امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر رہے۔ صدارت کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے بنیادی بانیان میں آپ کا شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے صدارتی دور میں مختلف ممالک میں انٹرنیشل کانفرنسز میں آئی ایس او پاکستان کی نمائندگی کی۔ یافث نوید ہاشمی گیارہ ماہ جبری طور پر لاپتہ بھی رہے، جسکے بعد کچھ عرصہ گوشہ نشین ہوگئے، یافث نوید ہاشمی اسلامی تحریکوں، اسلامی ممالک کے حالات اور پاکستان کی سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ گذشتہ روز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی شہید کی پہلی برسی کے موقع پر اسلام ٹائمز نے ان سے خصوصی گفتگو کی، جو قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 906878

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/906878/شہید-قاسم-سلیمانی-کی-پہلی-برسی-کے-موقع-پر-یافث-نوید-ہاشمی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org