QR CodeQR Code

کرک میں مشتعل ہجوم نے مندر جلا دیا

30 Dec 2020 16:22

مشتعل ہجوم نے تاریخی مندر پر ہلہ بول دیا۔ مندر مسماری سے قبل جمعیت علما اسلام (ف) کے زیر اہتمام جلسہ منعقد ہوا، جس میں ضلعی امیر مولانا میر زاقیم بھی شریک تھے۔


اسلام ٹائمز۔ کرک کے علاقہ ٹیری میں موجود ہندو مذہب کے تاریخی مندر نصف سے زائد مسمار کر دیئے گئے۔ مشتعل ہجوم نے تاریخی مندر پر ہلہ بول دیا۔ مندر مسماری سے قبل جمعیت علما اسلام (ف) کے زیر اہتمام جلسہ منعقد ہوا، جس میں ضلعی امیر مولانا میر زاقیم بھی شریک تھے۔ جلسہ میں موجود مقررین کی اشتعال انگیز تقاریر نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔ مشتعل ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری موجود تھی مگر ہجوم کو روکا نہیں جاسکا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 907062

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/907062/کرک-میں-مشتعل-ہجوم-نے-مندر-جلا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org