QR CodeQR Code

جنرل قاسم سلیمانی و ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی، پروفیسر ڈاکٹر طلعت عائشہ وزارت کا خصوصی انٹرویو

30 Dec 2020 22:11

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکا کی جانب سے عراق میں انکی ٹارگٹ کلنگ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی؟ جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کیا کارروائی ہونی چاہیئے؟ عراق، شام و دیگر ممالک میں انسداد دہشتگردی کی جنگ میں جنرل قاسم سلیمانی کا کردار ان ممالک کی حکومتوں کی دعوت پر تھا، جبکہ امریکی بلاک داعش کے ذریعے ان ممالک میں خانہ جنگی کا ذمہ دار تھا، ان ممالک میں جنرل قاسم سلیمانی نے کیا کردار ادا کیا؟ دنیا بھر میں خصوصاً مشرق وسطیٰ میں امریکی اسرائیلی دہشتگردانہ پالیسی کو جنرل قاسم سلیمانی نے کیسے کاؤنٹر کیا؟ اگر جنرل قاسم جیسے افراد داعش کو عراق و شام میں نہ روکتے، تو پوری اسلامی دنیا سمیت یورپی ممالک بھی داعشی دہشتگردی کی لپیٹ میں آجاتے، داعش کو شکست دینے میں جنرل قاسم سلیمانی کا کردار کیا تھا؟ حماس اور جہاد اسلامی سمیت تمام اسرائیل مخالف فلسطینی مزاحمتی تنظیموں سے تعلقات اور تحریک آزادی فلسطین میں جنرل قاسم سلیمانی کا کلیدی کردار؟ و دیگر سوالات کے جوابات جاننے کیلئے پروفیسر ڈاکٹر طلعت عائشہ وزارت کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔


پروفیسر ڈاکٹر طلعت عائشہ وزارت ماہر عالمی امور اور معروف سیاسی و خارجہ پالیسی تجزیہ کار ہیں، وہ جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی چیئرپرسن بھی رہ چکی ہیں۔ انہوں نے جامعہ کراچی سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کیا، اسکے بعد انہوں نے اسکالرشپ حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولینا، امریکا سے بھی government and international studies میں ماسٹرز کیا۔ اسکے بعد انہوں نے جامعہ کراچی سے Strategies for Peace and Security in the Persian Gulf کے موضوع پر پی ایچ ڈی کیا۔ وہ جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات میں 34 سال سے زائد عرصہ تدریسی خدمات سرانجام دے چکی ہیں، اسکے بعد انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی میں آٹھ سال تدریسی خدمات سرانجام دیں، اسکے ساتھ ساتھ وہ کئی سرکاری و نجی تعلیمی اداروں سے بھی وابستہ رہیں۔ وہ اکثر و بیشتر ملکی و غیر ملکی ٹی وی چینلز، فورمز اور ٹاک شوز میں بحیثیت تجزیہ کار ملکی و عالمی امور پر اپنی ماہرانہ رائے پیش کرتی ہیں، وہ کئی کتابوں کی مصنفہ بھی ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے سپاہ قدس کے شہید سربراہ جنرل قاسم سلیمانی و سربراہ حشد الشعبی شہید ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کی مناسبت سے پروفیسر ڈاکٹر طلعت عائشہ وزارت کیساتھ خصوصی انٹرویو کیا، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 907098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/907098/جنرل-قاسم-سلیمانی-ابو-مہدی-المہندس-کی-پہلی-برسی-پروفیسر-ڈاکٹر-طلعت-عائشہ-وزارت-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org