0
Sunday 3 Jan 2021 15:05

شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی کی مناسبت سے مولانا عبدالخالق اسدی کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سربراہ کا شہید قاسم سلیمانی کی شخصیت سے متعلق کہنا تھا کہ میں نے پوری زندگی میں مجاہدین اور علمائے کرام میں ایسی کوئی شخصیت نہیں دیکھی، شہید کو بلاجھجک اصحاب رسولؑ، اصحاب امام حسینؑ سے تشببیہ دی جا سکتی ہے۔ شہید جہاندیدہ عالم کیطرح تھے۔ انہوں نے جس طرح داعش جیسے عالمی منصوبے کو خاک میں ملایا، یہ کسی نے بھی سوچا تک نہیں تھا، سوریہ، عراق، فلسطین اور یمن میں مظلوموں کا بغیر کسی تفریق کے ساتھ دیا ہے۔ منصف مزاج انسان شہید کے کارناموں کو خراج تحسین پیش کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ اسی طرح شہید نظام ولایت فقیہ کے مدافع تھے، چالیس سال سے نظام ولایت کو درپیش خطرات رفع ہوئے ہیں اور شہید قاسم سلیمانی کے وجود کی برکت سے یہ نظام مستحکم ہوا ہے۔ جس سے ثابت ہوا کہ یہی ایک نظام ہے جو دنیا کو نجات دے سکتا ہے۔ شہید کا اخلاق بھی اصحاب امیر المومنینؑ کی طرح قابل تقلید ہے۔ یہ خود نظام امامت کی تقویت کا باعث بنا ہے اور سیرت محمد و آل محمد علہیم السلام کی ایک جھلک دنیا نے شہید قاسم سلیمانی کی زندگی کی صورت میں دیکھی ہے۔ مولانا عبدالخالق اسدی کا انٹرویو سامعین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 907739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش