QR CodeQR Code

لائق حسین شہید کا بھائی منتظر حسین مدد کا منتظر

3 Jan 2021 22:58

شہید کا چھوٹا بھائی منتظر حسین عرصہ دو سال سے دونوں گردوں کی بیماری میں متبلا ہے اور گردے کام کرنا چھوڑ گئے ہیں، ڈاکٹروں کے مطابق مریض کا علاج ممکن ہے، سینیئر صحافی نادر بلوچ نے اس اہم ایشو کو خصوصی رپورٹ کے ذریعہ اٹھایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ 14 اگست 2007ء کو جنوبی وزیرستان میں طالبان نے ایف سی کے 16 اہلکاروں کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا تھا، اس دوران لائق حسین کو ان کے نام اور سامان سے پیام زینب رسالہ برآمد ہونے پر گلے پر خنجر چلا کر بےدردی سے شہید کر دیا گیا تھا، اسی شہید کا چھوٹا بھائی منتظر حسین عرصہ دو سال سے دونوں گردوں کی بیماری میں متبلا ہے اور گردے کام کرنا چھوڑ گئے ہیں، ڈاکٹروں کے مطابق مریض کا علاج ممکن ہے، سینیئر صحافی نادر بلوچ نے اس اہم ایشو کو خصوصی رپورٹ کے ذریعہ اٹھایا ہے، جس کا مقصد شہید کے بھائی کی مدد کرنا مقصود ہے، تاکہ یہ پیغام کسی مسیحا تک پہنچ جائے، جو اس کی مدد کرسکے، رپورٹ کے آخر پر ویڈیو سکرین پر نمبر درج ہے، جس پر فون کرکے مدد کی جاسکی ہے۔ ادارہ


خبر کا کوڈ: 907844

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/907844/لائق-حسین-شہید-کا-بھائی-منتظر-مدد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org