0
Monday 4 Jan 2021 15:57

مقبوضہ کشمیر میں مجلس تکریم و تجلیل کا اہتمام

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں شہید قاسم سلیمانی و ابو مھدی المہندس کی پہلی برسی پر "مجلس تکریم و تجلیل" اور مدافعین حرم کی یاد میں تعزیتی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ مجلس تکریم و تجلیل کا اہتمام جوانان کشمیر نے کیا تھا, جس میں شعراء کرام کے علاوہ مولانا امتیاز علی، مولانا بشیر احمد بٹ اور مولانا سید محمد رضوی نے خطاب کیا۔ اس دوران مقررین نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کی زندگی کا کوئی ایک لمحہ اللہ کی یاد سے خالی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی نے داعش کiساتھ امریکہ و اسرائیل کے تمام ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملایا۔ اس دوران قصبہ ماگام میں مدافعان حرم اور شہید قاسم سلیمانی اور ابو مھدی المھندس کی یاد میں ایک ریلی نکالی گئی, جس میں شہداء سے عہد کیا گیا کہ انکے مشن کو ہرحال میں جاری رکھا جائیگا۔ ریلی کے دوران امریکہ و اسرائیل کیخلاف فلک شگاف نعرے بھی بلند کئے گئے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 907919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش