0
Monday 4 Jan 2021 14:50

گلگت میں پاسداران ولایت کی پہلی برسی، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ عالم اسلام کے عظیم کمانڈر، مالک اشتر زماں شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی برسی گلگت میں منائی گئی۔ آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن کے زیر اہتمام برسی کا پروگرام برسی پاسداران ولایت کے عنوان سے مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں منعقد ہوا۔ جس میں قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی، آغا ذیشان حسین الحسینی، ڈاکٹر علی محمد، سابق ڈویژنل صدور، سینیئرز، محبین اور مومنین کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ برسی کے پروگرام میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی و ترجمان ایم ڈبلیو ایم جی بی محمد الیاس صدیقی بھی شریک ہوئے۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شہداء کو سلام اور انکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے مقاصد کے حصول کے لئے ہر وقت آمادہ و تیار رہنے کے عزم  کا اظہار کیا۔

آغا سید راحت حسین الحسینی نے آئی ایس او کے اس اقدام کو احسن قرار دیا اور آئندہ بھی اسی طرح کے پروگرامات منعقد کرنے کی تلقین کی۔ مقررین نے کہا کہ شہید سلیمانی ایک آفاقی شخصیت تھے، اسلامی انقلاب نے ہی شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی جیسی عظیم شخصیات کو جنم دیا۔ برسی کے پروگرام میں مقررین نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مکتب قاسم سلیمانی پر عمل پیرا ہو کر اسلام دشمن قوتوں کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے اور شہید کے مشن پر گامزن رہیں گے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 907986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش