0
Monday 4 Jan 2021 22:20

ڈی آئی خان، شہدائے قدس گول میز کانفرنس، وڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: آئی اے خان

دنیا بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پہ خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید قاسم سلیمانی کی برسی کا مرکزی پروگرام شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام گول میز کانفرنس کی صورت میں نیشنل کلب میں ہوا۔ جس کے روح رواں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر تھے۔ کانفرنس میں تنظیم اہلسنت کے رہنما قاری محمد خلیل سراج، جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر زاہد محب اللہ ایڈووکیٹ، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ضلعی صدر سید سجاد حسین شیرازی، سابق تحصیل ممبر راجہ شوکت ایڈووکیٹ، معروف رائٹر و تجزیہ نگار ابو المعظم ترابی، ڈیرہ پریس کلب کے صدر محمد فضل الرحمان، ڈی آئی خان ڈسٹرکٹ بار کے صدر سردار قیضار خان ایڈووکیٹ، علامہ امداد حسین صابری، حاجی زبیر بلوچ، سید ارشاد حسین شاہ، چیف ایڈیٹر چوہدری اصغر علی، مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید غضنفر عباس اور سید تحسین علمدار سمیت میڈیا اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے خطاب میں شہید قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں عالم اسلام کا نجات دھندہ اور سپاہی قرار دیا جبکہ امریکہ کو دنیائے امن بالخصوص عالم اسلام کا دشمن قرار دیتے ہوئے اس کے مذموم عزائم و مقاصد کے سامنے بند باندھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 908126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش