0
Tuesday 5 Jan 2021 10:34

پاراچنار، عشرہ شہدائے آزادی قدس، کشمیر اور شہدائے کرم

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی

شہید جنرل قاسم سلیمانی اور انکے باوفا ساتھیوں کی شہادت کو پورا ایک سال گزر گیا ہے۔ دنیا بھر میں انکی یاد میں محافل اور مجالس کا اہتمام جاری ہے۔ اسی مناسبت سے کرم پاراچنار میں یکم جنوری تا 10 جنوری عشرہ شہدائے اسلام کے نام سے پروگرام ہو رہے ہیں۔ اتوار 3 جنوری کو پاراچنار کے متعدد مقامات پر شہداء کی برسی منائی گئی۔ جن میں کڑمان، امامیہ کالونی، کنج علی زئی اور دولت خیل قابل ذکر ہیں، جبکہ 10 جنوری تک کرم کے کونے کونے میں ایسے پروگرامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جن میں سے بڑا اور آخری پروگرام مدرسہ رہبر معظم پاراچنار میں ہوگا۔

پروگرام میں مقررین نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شخصیت پر خصوصی روشنی ڈالی۔ مقررین جن میں مولانا منیر حسین جعفری، مولانا یوسف حسین جعفری، سید عارف حسین، باقر حسین، مولانا سید تجمل حسین اور دیگر قابل ذکر ہیں، نے کہا کہ قاسم سلیمانی ہی کی بدولت آج عراق اور شام میں اہلبیت علیھم السلام کی زیارات محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی استعمار اور مستکبرین کی آنکھوں کا کانٹا تھے۔ ان کے وجود کی وجہ سے دشمنوں کی نیندیں حرام ہوچکی تھیں۔ مزید تفصیلات کے لئے ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 908198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش