QR CodeQR Code

شہید قاسم سلیمانی کی پہلی برسی، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا خصوصی انٹرویو

5 Jan 2021 15:51

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر کا اسلام ٹائمز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی جیسے لوگ ایک فرد نہیں ہوتے وہ نمائندہ ہوتے ہیں، فکر کے نمائندے، ایک سوچ کے نمائندے ہوتے ہیں، امریکا سمجھتا ہے کہ وہ قاسم سلیمانی کو قتل کرکے ان کی فکر کو دبا دے گا، سوچ کو ختم کردے گا لیکن میں اس کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ جتنا تم اس کو دباؤ گے یہ فکر اور یہ تحریک اتنا ہی ابھرے گی، آج جدوجہد اور مزاحمت آگے بڑھ رہی ہے، تمہارے قدم پیچھے ہٹ رہیں ہیں، شکست تمہارا مقدر ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان صوبہ سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے پیتھالوجسٹ ڈاکٹر ہیں۔ انہوں نے 1984ء میں اسلامی جمعیت طلبہ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ ناظم جمعیت کراچی رہنے کیساتھ ساتھ صوبائی و مرکزی شوریٰ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ اسکے بعد انہوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی، جہاں 1994ء میں وہ امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منتخب ہوئے۔ 2000ء سے لیکر 2007ء تک جماعت اسلامی کراچی کے امیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں۔ وہ جماعت اسلامی سندھ کے امیر بھی رہے۔ اسوقت وہ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ہیں۔ وہ جماعت اسلامی کے مختلف فلاحی و رفاحی اداروں سے بھی وابستہ ہیں، جن میں شہداء اسلام فاؤنڈیشن، مسلم ملی ایجوکیشنل ٹرسٹ، الخدمت ڈائیگنوسٹک سنٹر وغیرہ شامل ہیں۔ پاکستان خصوصاً کراچی و سندھ بھر میں تمام سیاسی و مذہبی حلقوں میں انکی شخصیت کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ سپاہ قدس کے سربراہ شہید قاسم سلیمانی اور حشدالشعبی کے نائب سربراہ شہید ابو مہدی المہندس کی برسی کی مناسبت سے اسلام ٹائمز نے ان سے خصوصی بات چیت کی ہے۔ اس موقع پر ان سے کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 908253

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/908253/شہید-قاسم-سلیمانی-کی-پہلی-برسی-ڈاکٹر-معراج-الہدی-صدیقی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org