0
Tuesday 5 Jan 2021 23:44

پاراچنار، سانحہ مچھ کیخلاف مذہبی تنظیموں کا احتجاج اور دھرنا

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی

مچھ میں ہزارہ شیعہ برادری کے گیارہ افراد کی شہادت کیخلاف اور کوئٹہ میں جاری دھرنے کی حمایت میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام پاراچنار میں علامتی دھرنا دیا گیا۔ جس میں آئی ایس او کیساتھ ساتھ، مجلس وحدت مسلمین، تحریک حسینی پاراچنار، مجلس علمائے اہلبیتؑ، صدائے مظلومین پاراچنار اور انجمن حسینیہ کے رہنماوں نے شرکت کی۔ دھرنے سے آئی ایس او کے ڈویژنل صدر برادر ثقلین، یونٹ صدر آئی ایس او انتظار حسین، صدر تحریک حسینی پاراچنار مولانا حاجی عابد حسین جعفری، مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا سید نقی شاہ، مولانا باقر علی حیدری، مولانا سید مفید حسین اور صدائے مظلومین پاراچنار کے رہنماء مولانا مزمل حسین اور دیگر نے خطاب کیا اور مچھ میں دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کوئٹہ دھرنے کے مطالبات فوری طور پر منظور کرے۔ دھرنا 2 بجے شروع ہوا اور انجمن حسینیہ کی اپیل پر شام 6 بجے وقتی طور پر ختم ہوا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر کوئٹہ کے مظاہرین کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو کل 2 بجے دوبارہ دھرنا ہوگا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 908263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش