QR CodeQR Code

عمران خان کو شہداء کے لواحقین کے پاس کوئٹہ آنا ہوگا، علامہ مبشر حسن

8 Jan 2021 01:31

مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ترجمان کا اسلام ٹائمز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں ہزارہ شیعہ برادری کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج جاری ہے، پوری قوم لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان کوئٹہ جائیں اور ان بہنوں کے درد کو محسوس کریں کہ جنہوں نے اپنے بھائی کھوئے ہیں، اگر وزیراعظم کوئٹہ نہ گئے تو ملت جعفریہ کا احتجاج مزید شدت اختیار کرے گا اور بعید نہیں کہ گلگت، کراچی، کوئٹہ، پاراچنار، لاہور غرض پورے پاکستان سے لوگ اسلام آباد کی طرف مارچ کریں۔


کراچی سے تعلق رکھنے والے علامہ مبشر حسن کا شمار شہر قائد کی فعال شیعہ شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ زمانہ طالب علمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے وابستہ رہے۔ زمانہ طالب علمی ہی سے قومی معاملات میں فعال ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین میں کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری ادا کرچکے ہیں۔ علامہ مبشر حسن اسوقت ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے ترجمان کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے سانحہ مچھ کے بعد کوئٹہ میں شہداء کے خانوادوں کیجانب سے دیئے دھرنے سے شروع ہونیوالے ملک گیر دھرنوں کے موضوع پر ایک مختصر انٹرویو کیا۔ جو قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 908788

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/908788/عمران-خان-کو-شہداء-کے-لواحقین-پاس-کوئٹہ-آنا-ہوگا-علامہ-مبشر-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org