QR CodeQR Code

لاہور میں ایم ڈبلیو ایم کا احتجاجی دھرنا، ویڈیو رپورٹ

8 Jan 2021 13:16

اسلام ٹائمز: گورنر ہاوس کے باہر مال روڈ پر جاری دھرنے میں خواتین، بچوں اور مرد حضرات کی بڑی تعداد شریک ہے، دھرنے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر شرکاء کی جانب سے لبیک یاحسینؑ کے شعار بلند کئے جا رہے ہیں۔


رپورٹ: ٹی ایچ شہزاد

مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام مال روڈ پر گورنر ہاوس کے سامنے دھرنا جاری ہے۔ دھرنے کے شرکاء کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے موجود ہیں۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محم سرور، پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری، پی ٹی آئی لاہور کی رہنماء سمیرا بتول، شیعہ علماء کونسل کے علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، مسیحی راہنماء پاسٹر فیاض معراج، مولانا غلام عباس  شیرازی سمیت دیگر مذاہب و مکاتب کے رہنماوں نے شرکت کی اور شرکائے دھرنا سے اظہار یکجہتی کیا۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ جب تک کوئٹہ کے مظاہرین کے مطالبات پورے نہیں ہوتے، وہ دھرنا جاری رکھیں گے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 908849

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/908849/لاہور-میں-ایم-ڈبلیو-کا-احتجاجی-دھرنا-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org