QR CodeQR Code

باغ آزاد کشمیر میں سانحہ مچھ کیخلاف احتجاج

8 Jan 2021 22:20

جمعہ کے روز باغ آزاد کشمیر میں لوگوں کی بڑی تعداد نے جلوس نکالا اور شہدائے مچھ کے قتل کی مذمت کی، حکومت سے شہداء کے لواحقین کے مطالبات پورے کرنیکا کیلئے نعرے لگائے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے مچھ میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شیعہ ہزارہ کان کنوں کی شہادتوں کے بعد شہداء کے لواحقین نے کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر لاشیں رکھ کر دھرنا دیا ہوا ہے۔ شہداء کے لواحقین کی حمایت میں اسلام آباد، کراچی، سکھر، ملتان، سرگودہا، لاہور سمیت ملک بھر میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین سمیت شیعہ تنظیموں نے احتجاج کے طور پر دھرنے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جمعہ کے روز باغ آزاد کشمیر میں لوگوں کی بڑی تعداد نے جلوس نکالا اور شہدائے مچھ کے قتل کی مذمت کی، حکومت سے شہداء کے لواحقین کے مطالبات پورے کرنیکا کیلئے نعرے لگائے۔ آزاد کشمیر کے شہر باغ میں ہونیوالے مظاہرے کی ویڈیو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 908903

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/908903/باغ-آزاد-کشمیر-میں-سانحہ-مچھ-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org