QR CodeQR Code

لاہور میں دھرنے کا تیسرا روز، وزیراعظم کے بیان کی شدید مذمت (ویڈیو رپورٹ)

8 Jan 2021 23:20

اسلام ٹائمز: لاہور میں جاری دھرنے کے شرکاء نے وزیراعظم کے بیان کی مذمت کی۔ اس موقع پر بچوں نے بھی پلے کارڈ اٹھا کر احتجاج کیا۔ بچوں کا کہنا تھا ہم جینے کا حق مانگ رہے ہیں، این آر او نہیں مانگ رہے۔ لاہور میں مال روڈ کے علاوہ بھی دیگر مقامات پر بھی دھرنے شروع ہوگئے ہیں، جن میں ٹھوکر نیاز بیگ، بابو صابو انٹر چینج، امامیہ کالونی، چونگی امر سدھو سمیت دیگر داخلی پوائنٹس شامل ہیں۔


رپورٹ: ٹی ایچ شہزاد
 

لاہور میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں مختلف مذاہب کے رہنماوں اور سیاسی قائدین نے شرکت کی۔ رکن پنجاب اسمبلی اور ممتاز سکھ رہنما سردار اروڑہ سنگھ، مرکزی جماعت اہلحدیث کے مولانا حافظ شکیل ناصر، پی ٹی آئی علماء و مشائخ ونگ کے صدر علامہ عارف حسین چشتی، جے یو پی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد حسین چشتی، کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا عاصم مخدوم سمیت سول سوسائٹی کے قائدین و دیگر نے شرکت کی اور شہدائے مچھ کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔


خبر کا کوڈ: 908955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/908955/لاہور-میں-دھرنے-کا-تیسرا-روز-وزیراعظم-کے-بیان-کی-شدید-مذمت-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org