0
Saturday 9 Jan 2021 00:28

ہزارہ برادری کی نسل کشی کیخلاف گلگت میں بڑا مظاہرہ، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم

سانحہ مچھ بلوچستان کیخلاف گلگت بلتستان کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔ جمعہ کے روز گلگت میں بڑا مظاہرہ ہوا۔ مرکزی امامیہ کونسل کی کال پر نماز جمعہ کے بعد عوام نے مرکزی جامع مسجد سے ریلی نکالی، جو مومن چوک پر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ احتجاجی مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ شرکائے ریلی نے لبیک یاحسینؑ، امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ مومن بازار گلگت میں منعقدہ احتجاجی جلسے سے قائد ملت جعفریہ آغا راحت حسین الحسینی، اسلامی تحریک کے شیخ کریمی، ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نیئر عباس مصطفوی، معروف عالم دین سید ذیشان حسین الحسینی، امامیہ کونسل کے صدر وزیر مظفر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا رویہ انتہائی شرمناک ہے۔ مظلوموں کو دلاسہ دینے اور ان کو انصاف دینے کی بجائے مختلف بہانے تراشے جا رہے ہیں۔ کل کو اگر پاکستان کے مومنین وزیراعظم ہٹائو مہم شروع کرینگے تو وزیراعظم کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 908984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش